Thursday, April 25, 2024

کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں ، پارہ بھی نیچے آگیا

کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں ، پارہ بھی نیچے آگیا
June 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی آگئی، سمندری ہوائیں بھی چل گئی ہیں اور شہر میں بادل بھی چھائے ہوئے ہیں،لیکن فی الحال برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے،موسم بہتر ہونے پر شہریوں نے بھی سکھ کاسانس لیا۔ کراچی میں موسم میں تبدیلی کے باعث  گرمی کی شدت میں کمی آگئی ، سمندری ہوائیں بھی چلنے لگیں جب کہ سر پر چمکتے سورج کی جگہ  بادل نظرآئے شہریوں موسم بہتر ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کاتناسب 56فیصد ہے۔ موسم کاحال بتانے والے کہتےہیں شہر میں بادل تو چھائے رہیں گےلیکن  فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔