Thursday, April 18, 2024

کراچی میں سمندری ہوائیں تھمنے سے شہر کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

کراچی میں سمندری ہوائیں تھمنے سے شہر کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
September 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہو گیا۔ سمندری ہوائیں تھمنے سے شہر کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔ کراچی میں ستمبر پھر ستم ڈھانے لگا۔ سر پر سوار سورج بھی آنکھیں دکھانے لگا۔ شہر سے سمندری ہوائیں بھی روٹھ گئیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار  کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ منگل تک شہر میں گرمی راج کرے گی۔ چار روزہ جزوی ہیٹ ویو کے پہلے روز ہی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھو گیا۔ بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب  میں ہوا کا کم دباؤ شہرقائد میں گرمی کی وجہ بن رہا ہے۔ محکمہ موسمایت کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ آفس میں ہیٹ ویو کے پیش نظر کنٹرول روم تیار کر لیا گیا۔