Thursday, April 25, 2024

کراچی میں سمن آباد بلاک 18 میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پانچ شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی میں سمن آباد بلاک 18 میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پانچ شہریوں کو لوٹ لیا
June 30, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہو گئے۔ سمن آباد بلاک 18 میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پانچ شہریوں کو لوٹ لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ملزم الگ کھڑا رہا اور دو ملزمان نے شہریوں سے موبائل فون اورنقد رقم چھین لی۔ گلی میں موجود پانچ سے زائد افراد مسلح ملزمان سے ڈر کر کھڑے رہے۔ ملزمان چند ہی منٹوں میں لوٹ مار کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔

دوسری جانب کھارادر پولیس نےموٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کو پکڑ لیا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق عبدالرحمان ڈاڈا کو سات ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان بولٹن مارکیٹ ، کھارادر ، جامع کلاتھ مارکیٹ کے اطراف سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ ملزمان ایک موٹر سائیکل تین ہزار روپے میں فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان سےچھ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔