Friday, April 26, 2024

کراچی میں سلنڈر دھماکے کے 4 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے

کراچی میں سلنڈر دھماکے کے 4 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے
May 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سلنڈر دھماکے کے 4 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ طبی عملے کے مطابق مرنے والوں کے جسم 80 فیصد جھلسے ہوئے تھے۔ کھارا در بلقیس پلازہ دھماکے میں ماں بیٹی بھی جاں بحق ہوئیں۔ مرنے والوں میں سیما، مہک، مونا اور ماہ نور شامل ہیں،۔ بابر اور فاطمہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کا کورونا بھی پازیٹو آگیا۔ سلنڈر دھماکا 15 مئی کو ہوا تھا۔