Sunday, April 28, 2024

کراچی میں سستے پٹرول کا حصول مہنگا پڑنے لگا

کراچی میں سستے پٹرول کا حصول مہنگا پڑنے لگا
June 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پٹرول سستا ہونے کا عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوا ،شہریوں کیلئے سستے پٹرول کا حصول دشوار ہوگیا ، کچھ پٹرول پمپ بند ہیں ،جہاں پٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں رش لگاہواہے ،کچھ پیڑول پمپ من مانی قیمتوں پر پٹرول فروخت کررہےہیں۔

وزیراعظم اوراوگرا کانوٹس بھی کارگرنہ ہوسکا ، کراچی کے شہری ایک پمپ سے دوسرے پمپ چکر لگانے لگے ، شہر کےکچھ مقامات پرپیڑول پمپ بند ہیں ، جہاں کھلے ہیں وہاں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں ، شہری پیڑول کےلئے رُل گئے ۔

پٹرول کےلئے  دربدر ہونے والے شہری  کہتے ہیں کچھ پیڑول پمپ پرمن مانی قیمتوں  پیڑول فروخت کیاجارہاہے ، وزیراعظم کےنوٹس کےبعد اوگرا نے تیل کی خریداری نہ کرنے پر آئل کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

بیشتر آئل کمپنیاں تیل کا ذخیرہ درآمد کروانے کے انتظار میں ہیں۔