Thursday, May 2, 2024

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن چوتھے دن بھی جاری

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن چوتھے دن بھی جاری
May 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن چوتھے دن بھی جاری ہے۔ آج اردو سائنس کالج اسٹیشن کے اطراف 50 فٹ تک جگہ خالی کروائی گئی ۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا مشن لیئے سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کا آج چوتھا دن ہے۔ نیپا سے گیلانی اسٹیشن تک تجاوزات کیخلاف اردو سائنس کالج اسٹیشن پر ٹریک کے اطراف 50 فٹ جگہ خالی کروانے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا۔ دوسری جانب عدالتی حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی جاگ گئی ۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں ایک ہزار گز کے پلاٹ پر غیرقانونی پورشن پر ہتھوڑے چلا دیے ۔ ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے بلڈر کی جانب سے ایک ہزار گز کے پلاٹ پر غیرقانونی پورشن کی تعمیرات جاری تھی، جبکہ شادی ہالز کیخلاف بھی کارروائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ سرکلر ریلوے کے روٹس پر گزشتہ روز نیپا چورنگی پر کارروائی کے دوران 100 سے زائد جھگیاں اور دیگر تجاوزات ختم کی گئی تھیں ۔