Thursday, March 28, 2024

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی میں تجاوزات ایک بڑی رکاوٹ

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی میں تجاوزات ایک بڑی رکاوٹ
November 25, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی میں تجاوزات بھی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ کل 43 اعشاریہ ایک کلو میڑ ٹریک  میں سے نصف پر تجاوزات کی بھر مار ہے۔ انیس برس سے بند کراچی سرکلر ریلوے آج بھی ایک خواب ہے۔ سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد کچھ امید ہو چلی لیکن سرکلر ریلوے کے ٹریک پر جگہ جگہ تجاوزات کی بھر مار ہے۔ کہیں جھونپڑی تو کہیں غیر قانونی تعمرات ہیں۔ حکومت کو اکیس کلو میڑ ٹریک سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ضلع شرقی میں بیس کلو میڑ ٹریک مٰیں سے گیارہ کلو میڑ پر تجاوزات ہیں۔ ضلع وسطی میں سات اعشاریہ دو کلومیڑ میں سے چھ کلو میڑ پر تجاوزات ہیں۔ ضلع غربی میں گیارہ اعشاریہ چھ کلو میڑ میں سے دواعشاریہ پانچ کلو میڑ ٹریک قبضہ کی ںظر ہے۔ ضلع جنوبی کے چار اعشاریہ تین کلو میڑ کے ٹریک میں سے ایک اعشاریہ پانچ کلو میڑ ٹرک پر غیرقانونی تعمیرات ہیں۔ 1999میں بند ہونے والی سرکلر ریلوے کےٹریک پر 2005 تک چند مقامات پر ہی تجاوزات تھیں۔ 2005میں سرکلر ریلوے کی بحالی بازگشت کے بعد توجیسے قبضہ مافیا نے پنجہ ہی گارڈ دیئے۔ ریلوے ٹریک کے اطراف سیاسی بنیادوں پر بھی تعمیرات کی گئیں۔