Friday, May 10, 2024

کراچی میں سرکس کی منفرد تھیم پر سجا مزیدار کھانوں کا میلہ

کراچی میں سرکس کی منفرد تھیم پر سجا مزیدار کھانوں کا میلہ
October 14, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکس کی منفرد تھیم پر مزیدار کھانوں کا میلہ سجایا گیا، چُھٹی کے روز ریستوران میں متعارف کرائی گئی یہ تھیم بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی خوب بھائی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں چائنیز، تھائی، جیپنیز اور پاکستانی کھانوں کا میلہ منفرد میلہ لگایا گیا۔ سرکس کی انوکھی تھیم سے سجے برنچ میں صرف کھانے ہی نہیں مختلف انواع و اقسام کی میٹھے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سرکس برنچ میں بچوں کے لیے الگ کارنر بنایا گیا۔ جہاں فیس پینٹنگ، پاپ کارنز اور کینڈی فلوس کے اسٹالز پر بچوں کا رش نظر آیا، تو ساتھ ہی جادو گراپنے کمالات سے بچوں کا من لگائے رکھا۔ منتظمین کے مطابق سرکس برنچ میں ملکی و غیر ملکی 12 اقسام کے مختلف پکوان متعارف کرائے گئے ہیں۔ ریسٹورانٹ آنے والوں کے لیے روح کی غذا یعنی موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔