Friday, March 29, 2024

کراچی میں سردی کی آمد پر لحاف تیار کروانے کی روایت معدوم ہونے لگی

کراچی میں سردی کی آمد پر لحاف تیار کروانے کی روایت معدوم ہونے لگی
November 19, 2017

کراچی (92 نیوز) چند سال قبل شہر قائد میں بھی موسم سرما کی آمد پر شہری لحاف اور گدوں کے لئے روئی دھنوانے اور ڈورے ڈلوانے کے لئےدھنیا کا رخ کرتے تھے لیکن طرز زندگی میں تبدیلی اور ٹھنڈی یخ بستہ ہواوں کا دورانیہ کم ہونے کےسبب اس روایتی شعبے سے وابستہ افراد کا کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔
کراچی میں موسم سرما محدود ہونے سے روئی سے بنے ہوئے نرم لحافوں کی جگہ ریشمی کمبل نے لے لی۔ شہریوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف رکھنا آسان ہے بلکہ دھو کر دوبارہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔