Friday, May 17, 2024

کراچی میں سرد ہواؤں سے شہری نزلہ اور دیگر وائرل انفیکشن کا شکار

کراچی میں سرد ہواؤں سے شہری نزلہ اور دیگر وائرل انفیکشن کا شکار
February 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرد ہواؤں نے اپنے ڈیرے ڈالے تو بچے بڑے سب ہی نزلہ ،زکام، بخار اور دیگروائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ کیا بچے ، اور کیا بڑے  سب ہی سرد موسم بڑھتی شدت سے متاثر ہیں۔ طبی ماہرین  کہتے ہیں ایسے موسم میں گرم کپڑے پہننے اورکھانے پینے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے اس موسم میں بالخصوص  بچوں کو گھریلو اشیاء استعمال کرائی جائیں۔