Sunday, May 12, 2024

کراچی میں سخت ہیٹ ویو ، پارہ 74 سال بعد اپریل میں 44 ڈگری کراس کرگیا

کراچی میں سخت ہیٹ ویو ، پارہ 74 سال بعد اپریل میں  44 ڈگری کراس کرگیا
April 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سورج آج بھی آگ برساتا رہا، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو سال کا سب سےزیادہ درجہ حرات ہے۔گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ۔

اپریل میں ہی جون جولائی کی گرمی پڑ گئی ، شہرقائدمیں سورج نے خوب آگ برسائی، درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ سمندری ہوائیں بھی بند رہیں جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب پانچ فیصد رہا۔
شہری سورج کے وار سےبچنے کےلئے جتن کرتےدیکھائی دیے ، کسی نےٹھنڈے مشروبات سے گرمی کا مقابلہ کرنےکی کوشش کی تو کوئی سائے میں بیٹھ کر،گرمی کی شدت نےشہریوں کا براحال کردیا۔

اس سے پہلے چودہ اپریل انیس سو سینتالیس میں درجہ حرات چوالیس اعشاریہ چار ڈگری تک پہنچا تھا، محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج شام سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائیں گی جس کےبعد درجہ حرارت پینتس سےسینتس ڈگری سینٹی تک آنے کا امکان ہے۔

طبی ماہرین نے  شہریوں کو زیادہ پانی پینے کا مشورہ دے دیا ۔  گرمی کے ستائے شہریوں کو پانی کی بھی قلت کا سامنا ہے ۔واٹربورڈ کی لائنیں سوکھ گئیں جبکہ شہری مہنگے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔