Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے ، ٹماٹر کی سینچری

کراچی میں سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے ، ٹماٹر کی سینچری
October 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ، ٹماٹر نے سنچری مکمل کرلی جب کہ ہری مرچیں  80 پر موجود ہے ،  آلوپیاز کےبھاؤ سن کر شہری پریشان ہیں۔ کراچی میں سبزی کی قیمتیں بھی آسمان سےباتیں کرنے لگیں ، لال  لال ٹماٹر کی قیمت سن کر شہریوں کے گال لال ہورہےہیں ، دوتین ہفتےپہلے تک تیس چالیس روپے کلو ملنے والے ٹماٹر نے سنچری بنالی ، سوروپے کلو فروخت ہونےلگا ۔ ہری مرچیں بھی شہریوں کو خوب مرچی لگارہی ہیں ، بیس تیس روپے پاو بکنےوالی  ہری مرچیں کہیں 80تو کہیں سو روپے پاو مل رہی ہیں جب کہ ہرا دھنیا،پودینا جو کبھی  دیگرسبزیوں کے ساتھ مفت مل جاتے تھے ، اب بیس روپے کی ایک گڈی دی  جارہی ہے۔ بھنڈی توری ، لوکی ڈیڑھ سے دو سو روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے ، کھانوں کو مزےدار بنانے والا لیمو ں بھی اسی سے سو روپے پاو بک رہاہے۔ کراچی والےکہتے ہیں ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ رہی ہے ، کیا کھائیں ، کیانہ کھائیں ۔ شہری کہتےہیں لگتاہے کراچی میں سرکار ناکام کی کوئی چیز نہیں ہے ، کسی کےخلاف کوئی ایکشن لینے والا ہی نہیں ہے۔ کراچی والوں نےحکمرانوں سےمطالبہ کیاہے زائد قیمت میں چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔