Friday, April 26, 2024

کراچی میں سبزیوں کے نرخ آسمان پر، ٹماٹر کی ٹرپل سنچری

کراچی میں سبزیوں کے نرخ آسمان پر، ٹماٹر کی ٹرپل سنچری
November 10, 2019
کراچی (92 نیوز) ٹماٹر نے ٹرپل سنچری کرلی، کراچی میں فی کلو ٹماٹر تین سوروپے سے بھی مہنگا، لال ٹماٹر کی قیمتیں سن کر خریداروں کے چہرے بھی لال ہونے لگے۔ کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، دکانوں اور پتھاروں پر ریٹ لسٹ کا کوئی نام و نشان نہیں، دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں، شہریوں نے سبزیوں کی قیمتیں معمول پر لا نے کا مطالبہ کردیا۔ ہرا دھنیا سے لیکر ٹماٹر تک سب کومہنگا فروخت کیا جا رہا ہے، ہرادھنیا کی ایک گڈی بیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتیں ایک سوروپے سے بڑھ کر ایک سو چالیس روپے ہوگئی ہیں۔ پیاز جو 50 روپے کلو فروخت ہوتی تھی وہ اب 70 روپے کلو بیچی جارہی ہے، گاجر اور ٹنڈے 60 روپے کلو، جبکہ لیمو 180 سے 260 کلو پر آگیا۔ بڑھتی مہنگائی سے شہری پریشان نظرآتے ہیں کہتے ہیں سبزی کو بھی غریب کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے، قیمتیں بڑھنے سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں دکاندار بھی ناخوش نظر آئے کہتے ہیں قیمتیں بڑھنے سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ دکانوں اور پتھاروں پر کمشنر کراچی کی طرف سے جاری کی گئی نہ تو ریٹ لسٹ نظر آتی ہے نہ ہی انکا کوئی نمائندہ ان لسٹ کو دیکھنے بازار اور مارکیٹوں کا رخ کرتا ہے۔