Saturday, April 20, 2024

کراچی میں سب انسپکٹر قتل، 5دہشت گردوں سمیت 21ملزمان گرفتار، پولیس مقابلہ میں 4ملزم مارے گئے

کراچی میں سب انسپکٹر قتل، 5دہشت گردوں سمیت 21ملزمان گرفتار، پولیس مقابلہ میں 4ملزم مارے گئے
June 17, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، پولیس مقابلے میں 4ملزم مارے گئے۔ رینجرز اور پولیس نے چھاپوں کے دوران 5 دہشت گردوں سمیت 21 ملزم گرفتار کر لئے۔ بلدیہ ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ریاض شہید ہو گیا۔ ریاض مغل تھانہ کلفٹن میں تعینات تھا۔ سپرہائی وے پر گشت کے دوران پولیس اہلکاروں پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی پر چار ملزم مارے گئے۔ ناظم آباد میں پولیس نے مقابلے میں 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں سے دستی بم، چوری کی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ مبارک ویلیج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے2 دہشت گرد گرفتارکرلئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ رینجرز نے لیاقت آباد، موسیٰ کالونی اور کورنگی کراسنگ میں سرچ آپریشن کے دوران 15 ملزم گرفتار کر لئے۔ پیرآباد میں پولیس نے مقابلہ کے دوران ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ مشرف کالونی حب روڈ بلدیہ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جمشید ٹاو¿ن تھانے کی حدود میں موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔