Tuesday, April 16, 2024

کراچی میں زمینوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

کراچی میں زمینوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
July 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں زمینوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی سے ہزاروں جعلی الاٹمنٹ آرڈرز کی انٹری  کا انکشاف، 25 ہزارجعلی انٹریز کرکے بااثر افراد کو زمینیں الاٹ کی گئیں۔

کراچی میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آنے لگا، زمینوں کوجعلسازی سےبااثرافراد کے نام انٹری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ریونیو ریکارڈ میں جعلی الاٹمنٹ آرڈرز کی انٹریاں کی گئیں۔

دستاویزات کےمطابق زمینوں کی25 ہزار جعلی انٹریز کرکے بااثر افراد کو الاٹ کی گئیں، زمین کی مارکیٹ ویلیو پچپن ارب روپے ہے ، ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ نے جعلسازی سے الاٹ ایک ہزار 401 ایکڑ زمین کی انٹریاں منسوخ کرنیکی سفارش کردی گئیں۔

کہاگیاکہ زمینوں کی 49 جعلی انٹری منسوخ کرکے زمین کو اسٹیٹ لینڈ قرار دیاجائے ، ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی کو سفارشات دو جولائی 2020 کو کی ہیں۔

منگھو پیر، سرجانی، بند مراد، تیسرٹاون اور حب سمیت 9 مقامات پر جعلسازی سے الاٹ زمین منسوخ کرنیکی سفارش کی  گئی ہے۔