Sunday, May 12, 2024

کراچی میں زمین بوس ہونیوالی عمارت کے برابر والی عمارت بھی خالی کرالی گئی

کراچی میں زمین بوس ہونیوالی عمارت کے برابر والی عمارت بھی خالی کرالی گئی
January 5, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) رنچھوڑ لائن اور سکھر میں عمارت گرنے  کے بعد  ایس بی سی اے نے رنچھوڑ لائن میں گرنے والی عمارت کے قریب دوسری عمارتوں کا دورہ کیا اور گرنےو الی عمارت کے  برابر والی عمارت بھی خالی کرا لی ۔ رنچھوڑ لائن میں زمین بوس ہونے والی  عمارت کے برابر والی عمارت کو بھی خطرناک قرار دیا گیا تھا ، ایس بی سی اے کی جانب سے شکایت ملنے پر عمارت کو خالی کرایا گیا ۔  ایس بی اے کی ٹیم نے  عمارت کو فوری طور پر خطرناک قرار نہیں دیا  مگر اے کلاس انجینئرز کی ٹیم  سے معائنہ کرانے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق انجنئیرز کی ٹیم کے سروے تک عمارت کو خالی رکھا جائے گا، حتمی رپورٹ آنے کے بعد عمارت سے متعلق فیصلہ ہوا گا۔ ڈی جی ایس بی سی اے ظفر احسن  نے کہا کہ  سکھر میں عمارت گرنے کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،   کمیٹی پیر کے روز سکھر روانہ ہو گی  جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اشکار داور کریں گے ۔