Friday, March 29, 2024

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
August 19, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملیر ،لانڈھی  اور کورنگی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہر کے گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 5 بج کر 16 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع  گڈاپ تھا ۔ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز 25.31 ڈگری شمال میں طول بلد اور 67.23 ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا۔ اس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئ ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ  شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں۔ شہر کے علاقے  ملیر،لانڈھی  کورنگی میں عوام نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔