Thursday, April 25, 2024

کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا اسپیشل پارٹی چلانے کا انکشاف

کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا اسپیشل پارٹی چلانے کا انکشاف
October 18, 2018
کراچی( 92 نیوز)کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا اسپیشل پارٹی چلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔  انور کالیا نامی ریٹائرڈ پولیس اہلکار شہریوں سے رشوت طلب کرنے اور لیاری میں منشیات کے کاروبارکی سرپرستی میں بھی ملوث ہے، خفیہ اداروں نے انور کالیا کی غیر قانونی سرگرمیوں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی۔ پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اہلکار نے اسپیشل پارٹی بنا لی، لیاری کے انور کالیا نامی ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی سربراہی میں اسپیشل پارٹی کا انکشاف ہو اہے ۔ خفیہ اداروں نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی غیرقانونی سرگرمیوں پر مبنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ۔ رپورٹ کے مطابق انور کالیا سادہ لوح شہریوں کو گرفتار کربھاری رشوت طلب کرتا ہے۔ جبکہ لیاری میں انور کالیا کی سرپرستی میں کھلے عام منشیات بھی فروخت کی جاتی ہے،رپورٹ کے مطابق انور کالیا کو اعلیٰ پولیس افسران کی حمایت حاصل ہے۔