Thursday, May 2, 2024

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں‘ آٹھ جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں‘ آٹھ جرائم پیشہ افراد گرفتار
September 19, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں کورنگی‘ بلدیہ، گلبرگ، شاہ فیصل اور اورنگی ٹاون میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 8 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جرائم پیشہ افراد میں سے تین ملزموں کا تعلق ایم کیو ایم‘ دو ملزموں کا کالعدم تنظیم جبکہ دو ملزموں کا تعلق بھتہ خور گروپ سے ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔