Thursday, April 25, 2024

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ، پلاٹ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

کراچی میں رینجرز کی کارروائی ، پلاٹ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد
March 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز )کراچی میں شریف آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران اسکول کے قریب پلاٹ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی  , ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں بد امنی کی نیت سے شر پسند عناصر نے چھپا رکھا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 9 ایم ایم رائفل ، 7 ایم ایم رائفل بمعہ 6 عدد میگزین ، 8 ایم ایم رائفل بمعہ 4 عدد میگزین اور مختلف اقسام کے 365 راؤنڈز شامل ہیں ۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی  کہ وہ دہشتگردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار کو دیں۔ گزشتہ شب بھی رینجرز نے میمن گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کر کے گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے کارندوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔