Sunday, September 8, 2024

کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ ایک دہشت گرد ہلاک‘ دو فرار ہو گئے

کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ ایک دہشت گرد ہلاک‘ دو فرار ہو گئے
March 10, 2016
کراچی (92نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سنگولین میں رینجرز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہو گئی جس سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت مصطفیٰ عرف لال گولڈن کے نام سے ہوئی ہے۔ مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق عزیر بلوچ گروہ سے ہے۔ انٹیلی جنس معلومات تھیں کہ تین سے چار دہشت گرد سنگولین کی عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ ہلاک اور مفرور دہشت گرد 2 مارچ کو میڈیکل سٹور دستی بم حملے میں ملوث ہیں۔