Sunday, May 12, 2024

کراچی میں رینجرز کی لیاقت آباد، بھینس کالونی میں کارروائی،ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی لیاقت آباد، بھینس کالونی میں کارروائی،ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار
September 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر لیاقت آباد اور بھینس کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار کر لیئے۔ سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان میں جمیل احمد، سلمان، شاہ نواز، محمد شان اور ساجد علی شامل ہیں۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں انتہائی منظم طریقے سے ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اسٹریٹ کرائم، گھروں اور دکانوں میں ڈکیتیوں کی متعدد وادتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان بینک یا منی چینجر سے رقم نکلوانے والے افراد سے لوٹ مار بھی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد  ایمونیشن، موٹر سائیکل، زیورات، نقدی، موبائل فون اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔