Tuesday, April 16, 2024

کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے کا فیصلہ آج کر لیا جائے گا : وزارت داخلہ

کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے کا فیصلہ آج کر لیا جائے گا : وزارت داخلہ
December 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)کراچی میں رینجرزکو اختیارات دینے کا فیصلہ آج کرلیا جائیگا،وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق اختیارات دینےکافیصلہ قانون کی روشنی میں کیاجائےگا، تاہم اس معاملے پروزارت قانون سےرائے نہیں لی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کراچی میں  رینجرز کواختیارات سے متعلق اختیارات کی منظوری کی سمری وزرات داخلہ نے وصول کرلی ہے ذرائع کے مطابق سمری کا جائزہ لینےکے لئے سیکریٹری اور وزرات داخلہ کے اعلی افسروں کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں رینجرز اختیارات کی سمری کےقانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات سے متعلق وزیر داخلہ جلد وزیر اعظم سے  ملاقات کریں گے اور انہیں خدشات اور قانونی پہلووں سے آگاہ کریں گے۔