Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں رینجرز کا آپریشن ، عزیز آباد سے اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی میں رینجرز کا آپریشن ، عزیز آباد سے اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
December 11, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز نے نارتھ کراچی سے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے دو ملزمان مستقیم اور مقیم کو گرفتارکر لیا۔ رینجرز نے ملزمان کی نشاندہی پرکراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا اسلحہ کا ذخیرہ عزیزآباد کے مکان سے برآمد کر لیا۔ برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں 195 رائفل گرینیڈ، 98 چالیس ایم ایم گرینڈ شامل ہیں۔ 52ہینڈ گرینیڈ، 90 آوان بم اور 11 راکٹ بھی برآمد کئے گئے۔ ایک 22 بور رائفل، چھ سیون ایم ایم رائفل، دو جی تھری رائفل، دو تیس بورپسٹل بھی برآمد کیا گیا۔ 17ہزار 160 راونڈز ایس ایم جی، 100 راونڈز جی تھری، تین ہزار 770 راونڈز ٹرپل ٹو رائفل بھی برآمد کر لئے گئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے۔ دونوں ملزمان کو مختلف سیاسی رہنماؤں کی ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ بھی دیا گیا تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم مستقیم نےانکشاف کیا ہے کہ وہ  1992 میں  بھارت فرار ہو کر جاوید لنگڑا کے ساتھ رہائش پذ یر رہا۔ ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے آپریشن میں حصہ لینے والے آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی اور کہا کہ رینجرز دہشتگردوں کی سرکوبی اور قیام امن کے لیے کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔