Saturday, April 20, 2024

کراچی میں رینجرز پر قدغن لگانا درست نہیں  : عبدالقادر بلوچ ،فیصل واوڈا

کراچی میں رینجرز پر قدغن لگانا درست نہیں  : عبدالقادر بلوچ ،فیصل واوڈا
December 22, 2015
کراچی(92نیوز)وزیرِسیفران جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز پر قدغن لگانا ٹھیک نہیں سندھ حکومت امن و امان کی طرف توجہ دے  جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ وفاق نے رینجرز کے اختیارات کے بارے میں دیر سے مجبوری کے تحت فیصلہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے، رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ رینجرزکو اختیارت کا معاملہ اتنا بھی پیچیدہ نہیں کہ جس کو بات چیت سے حل نہ کیا جا سکے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی پاس کردہ قرار داد کاغذ کے ایک ٹکڑے کے سوا کچھ اہمیت نہیں رکھتی۔ وفاقی حکومت نے دیرآید درست آیدفیصلہ کیا ۔ دیگرسیاسی رہنماؤں نےسندھ اور وفاق کی لڑائی کوجمہوریت کےلئے خطرناک قراردیا ہے دیکھیں اب یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔