Thursday, March 28, 2024

کراچی میں رینجرز بھرپور تعاون کر رہی ہے، پورے ملک میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں: چیف الیکشن کمشنر

کراچی میں رینجرز بھرپور تعاون کر رہی ہے، پورے ملک میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں: چیف الیکشن کمشنر
December 5, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے راولپنڈی میں مختلف پولنگ اسٹیشن کے دورے کئے اور پولنگ انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سمیت دیگر حکام بھی چیف الیکشن کمشنر کے ہمراہ تھے۔ چیف الیکشن کمشنر سب سے پہلے راولپنڈی کی یونین کونسل اکیس کے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے انتخابی عملے سے پولنگ انتظامات سے متعلق بریفنگ لی اور پولنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس کے بعد راولپنڈی کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں رینجرز بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ کراچی سمیت پورے ملک میں ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کرنے باہر نکلیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جہاں ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے قائل کیا وہیں خواتین کو ووٹ ڈالے جانے سے روکے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جہاں پنچایتوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رکھا وہاں انتخابات کالعدم قرار دیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور شکایات کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق  اس کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔