Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، مطلوب ڈکیت گینگ کے 5 ملزم گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، مطلوب ڈکیت گینگ کے 5 ملزم گرفتار
February 4, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرزاور پولیس نےمشترکہ کارروائی کرتےہوئےانتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کےپانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ جبکہ پولیس نے ملیر کےمختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرکے33 مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔

رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیت گینگ کے ایازعرف ڈوگر،منعیم عرف ریما،نویدخان عرف ڈابلہ،حیدرخان عرف چھوٹاکرپشن اور علی مری کوگرفتارکیاگیا ۔ ترجمان رینجرز کےمطابق ملزمان کا تعلق انہتائی مطلوب ڈکیت اور موٹرسائیکلیں چھیننےوالےگروہ سے ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیاکہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکل اور پارٹس مارکیٹ میں فروخت کرتےتھے، یہ بھی بتایاکہ وہ قتل،اقدام قتل اوردیگر جرائم میں میں بھی ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرزکےمطابق ملزمان اپنے مقاصد کےلئے سرکاری محکمہ کےرنگ کی گاڑی استعمال کرتےتھے،  ملزمان سےچار مسروقہ موٹرسائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کیاگیا ہے۔

دوسری جانب پولیس اوررینجرز نےضلع ملیرکےعلاقے قائدآباد، ائیرپورٹ اور بن قاسم میں کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کےدوران پولیس پر فائرنگ اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث چھ ملزمان پکڑے گئے۔

ملزم محمد بلال سے چوری شدہ موٹرسائیکل کے پرزہ جات تحویل میں لے لئے گئے،  پولیس نے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
مبینہ ٹاؤن پولیس نےکار کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ من منشیات برآمد کرلی، منشیات فروش خالق کوگرفتارکرلیاگیا۔