Friday, May 10, 2024

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، لیاری گینگ وار کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، لیاری گینگ وار کا مطلوب دہشتگرد گرفتار
January 30, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کےانتہائی مطلوب دہشتگرد اسماعیل عرف پینترا کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب دہشتگرد اسماعیل عرف پنیتراپکڑا  لیا ، ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کاکہناہےکہ ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک روپوش تھا اور چندہ ماہ قبل لیاری گینگ وار کو فعال کرنے کیلئے واپس آیا تھا۔
رینجرز اور پولیس نے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد سےبدنام زمانہ اسماعیل پٹنی کےکارندےسمیرعرف حاجی کوگرفتارکرلیا،ملزم کی بلڈر سے بھتہ طلب کرنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزم نے سات دسمبر 2020 کو استاد احمد مگسی گروپ کی ہدایت پر بلڈر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ،ملزم اور اس کے ساتھی کے قبضے سے پستول اور دستی بم بھی تھا ، ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم بھتہ خوری اور اقدام قتل کےمقدمے میں ملوث ہے۔

دوسری جانب  بہادر آباد میں پولیس نے بچے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی، چھ سالہ بچے کو ملزم صفدر رکشہ میں اغواء کر کے فرار ہو رہا تھا ،اہلخانہ نے رکشہ سفر کیلئے ، ملزم نے چھ سالہ بچے کے بیٹھتے ہی رکشہ بھگا دیا ، بچے کے والد کی نشاندہی پر پولیس نے رکشہ روک کر ملزم کوگرفتارکر لیا۔

پولیس نے ایک اور کارروائی میں خفیہ اطلاع پر لیاری گبول چوک کے قریب گھر سے رائفل  برآمد کر لی ، رائفل کو فرانزک کیلئے بھیجا رہا ہے ۔