Friday, March 29, 2024

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑہ سے انتہائی مطلوب ڈکیت کو گرفتار کر لیا

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑہ سے انتہائی مطلوب ڈکیت کو گرفتار کر لیا
June 10, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے پٹیل پاڑہ سے انتہائی مطلوب ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عقیل عرف کسوڑا سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی دوسو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے اپریل میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں ایک شخص سے موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اور اس کے ساتھیوں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے۔

 ادھر پیر آباد پولیس نے دکان میں نقب زنی کرنے والےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں نور اللّه عرف نور اور شمس اللّه نے دبئی مارکیٹ میں موبائل کی دکان کے تالے توڑ کر صفایہ کر دیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دکان سے سامان لیکر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے دکان سے پچانوے موبائل فون اور بارہ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔ ملزمان سے سینتالیس موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔

ایسٹ انوسٹگیشن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔