Tuesday, May 14, 2024

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مطلوب ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا پانچ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف ہے۔

ملزم مصطفی خان اور عمران عرف مراد نے قصبہ کالونی میں انتیس دسمبر کو باربر شاپ میں ڈکیتی کی تھی جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائر ہو گئی تھی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے پانچ وارداتوں میں اسی ہزار سے زائد رقم اور متعدد موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

 ادھر بنکوں سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو کارندے پکڑے گئے۔ ملزم پناہ محمد عرف نانو اور سہیل داود پوتا کو گذشتہ روز فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق ملزمان نےانکشاف کیا کہ ان کا تعلق سکھر کے ممتاز ماما گینگ گروپ سے ہے۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآچکی ہے۔ فوٹیج میں ملزم نانو کو بینک میں ریکی کرتے دیکھا جاسکتاہے۔ ملزمان نے تیرہ جنوری کو بینک سے تینتس لاکھ روپے کیش لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹا تھا۔ ملزمان واردات کے بعد سکھر فرار ہو جاتے تھے۔ رینجرز اور پولیس نے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دواہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔