Friday, May 17, 2024

کراچی میں رہائشی کیساتھ ساتھ کمرشل علاقوں میں بھی بجلی کی بندش، کاروبار ٹھپ

کراچی میں رہائشی کیساتھ ساتھ کمرشل علاقوں میں بھی بجلی کی بندش، کاروبار ٹھپ
April 1, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ کمرشل علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثرہو رہی ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں پہلے ہی کاروبار نہیں چل رہا رہی سہی کسر بجلی کی بندش پورا کردیتی ہے۔

شہر کی چھوٹی مارکیٹ ہو یا بڑی بجلی ایک بارتو ضرورجاتی ہے۔ کہیں دو اور کہیں تین مرتبہ بجلی بند کی جاتی ہے۔ مرکزی بازار بھی لوڈ شیڈنگ سےمستثنٰی نہیں ہیں۔

دکاندار کہتے ہیں جب کاروبار کا وقت ہوتا ہے بجلی بند ہوجاتی ہے۔ پہلے ہی کوروناوائرس کی وجہ سے کام ٹھپ ہے اور رہی سہی کسر بجلی کی بندش سے پوری ہوجاتی ہے۔

دکاندار مطالبہ کرتے ہیں کہ کاروباری اوقات میں لوڈشیڈنگ بند کی جائے
تاکہ وہ سکون سے کاروبار کرسکیں۔