Saturday, April 27, 2024

کراچی میں رکھوالوں کے ہاتھوں ہی شہری کا خون،انکشافا کا سلسلہ جاری

کراچی میں رکھوالوں کے ہاتھوں ہی شہری کا خون،انکشافا کا سلسلہ جاری
January 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں رکھوالوں کے ہاتھوں ہی شہری کے قتل کے معاملے میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔

اینٹی کار لفٹنگ کے اہلکار بغیر انٹری سادہ لباس ڈیفنس پہنچے ۔ اعلیٰ افسر بھی اہلکاروں سے متعلق لاعلم تھے ۔

اہلکاروں نے گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کے بجائےنوجوان کے سر میں گولی ماری اور اسلحہ بھی ذاتی  استعمال کیا ۔

قتل مقدمے میں دو انسپکٹروں اور دو ہیڈ کانسٹیبلوں سمیت چار اہلکاروں کو  گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

انتظار کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج لیکن کسی کو نامزد ہی نہیں کیا گیا ۔