Thursday, April 18, 2024

کراچی میں رکشہ ڈرائیور بھی شہریوں کو لوٹنے لگے

کراچی میں رکشہ ڈرائیور بھی شہریوں کو لوٹنے لگے
November 23, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں موٹرسائیکل پر سوار لٹیروں کے بعد اب رکشہ ڈرائیور بھی شہریوں کو لوٹنے لگے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشہ ڈرائیور نے اپنے گینگ کے سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا۔ گینگ کے 2 ملزمان پولیس کی گرفت میں ہیں جبکہ گروپ کا سرغنہ ریاض گرفت سے باہر ہے، ملزمان کو ایک واردات کے 5 سے 10 ہزار روپے ملتے تھے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے، رکشہ جیسی عوامی سواری بھی خطرناک ہوگئی۔ شہر میں رکشہ ڈرائیور بھی خواتین سے لوٹ مار میں ملوث نکلے۔ فریئر پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشہ ڈرائیور ملزم وقاص نے انکشافات کردئیے۔ 3 رکنی گینگ کی نظریں خواتین کے زیورات پر ہوتی تھیں۔ گرفتار ملزم اتنا شاطر ہے کہ سونا اصلی یا نقلی ہونے کی شناخت کرلیا تھا۔ ملزمان شہر کے پوش علاقوں کو ٹارگٹ پر رکھتے تھے جبکہ سڑک پر کھڑی خواتین کو دیکھتے ہیں اندازہ لگالیتے تھے کہ کسے لوٹنا فائدہ مند ہوگا۔ تین رکنی گینگ نے دہلی کالونی میں بھی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون کو تھپڑ بھی مارے تھے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔