Friday, April 19, 2024

کراچی میں رواں سال کے پہلے ماہ میں لوٹ مار کی سینکڑوں وارداتیں

کراچی میں رواں سال کے پہلے ماہ میں لوٹ مار کی سینکڑوں وارداتیں
January 30, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رواں سال کے پہلے ماہ میں بھی شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں جاری ہیں۔ ملزمان نے سینکڑوں شہریوں کو موبائل فون، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں ہوتی رہیں۔ مزاحمت پر چالیس سے زائد شہری زخمی اور سات جاں سے گئے۔

کراچی میں اسڑیٹ کرائم کی واردتیں، مسلح ملزمان نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات جب موقع ملتا ہے اسلحہ دیکھاتے ہیں اور شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں۔ سفاک ملزمان مزاحمت کرنے پر گولیاں چلانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

رواں ماہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر سینتالیس افراد کو زخمی اور دو تاجروں سمیت سات شہریوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

شہر قائد میں موٹرسائیکل چوری اور چھینے کی 28 سو سے زائد شکایت موصول ہوئیں جبکہ 15 سو زائد افراد اپنے قمیتی موبائل فون سے محروم ہوئے۔

گاڑیاں چوری اور چھنیے کے 120 واقعات ہوئے، سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 21558 افراد موبائل فون سے محروم ہوئے تھے۔ پینتس ہزار شہریوں سے موٹرسائیکل چھین یا چوری کرلی گئی تھیں۔