Saturday, May 18, 2024

کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان نے سر اٹھا لیا

کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان نے سر اٹھا لیا
April 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان نے سر اٹھا لیا ہے۔ بچت بازار بھی برائے نام ہی رہ گئے ہیں جس پر شہریوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ پھل، سبزیاں، مصالحے ہوں یا دال ۔ بڑھتی قیمتوں نے عوام کو بے حال کردیا ۔ پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پِسے ہوئے شہریوں کو بچت بازاروں بھی کوئی امید نہیں رہی ۔ پھل اور سبزی فروش کہتے ہیں قیمتیں آسمان پر پہنچنے کی وجہ ہول سیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔  مہنگائی کے اس سارے کھیل میں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی اور بچت بازاروں میں قیمتیں چیک کرنے کی زحمت تک نہیں۔