Friday, April 19, 2024

کراچی میں رشتے کے تنازع پر سابق منگیتر نے لڑکی سمیت تین افراد پر تیزاب پھینک دیا، ملزم ذیشان گرفتار

کراچی میں رشتے کے تنازع پر سابق منگیتر نے لڑکی سمیت تین افراد پر تیزاب پھینک دیا، ملزم ذیشان گرفتار
July 18, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رشتے کے تنازع پر سابق منگیتر نے لڑکی اور بچے سمیت تین افراد پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ تیزاب سے ایک بچہ اور نوجوان بھی زخمی ہوا۔ اہلخانہ کے مطابق لڑکی کا نوے فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ذیشان پولیس اہلکار ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔