Friday, May 17, 2024

کراچی میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
January 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں رات گئے بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔ صبح ہوتے ہی موسم انتہائی حسین اور دلفریب ہو گیا۔ ملک بھر میں موسم سرما جوبن پر ہے۔ کراچی میں رم جھم کا ایک اور دور چل گیا ۔ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ برسات ہوتے ہی سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ شہر قائد میں کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رم جھم کے بعد صبح ہوتے ہی موسم بھی انتہائی حسین ہو گیا اور سورج نے منہ دکھایا تو ہر منظر سہانا لگنے لگا ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کراچی میں آئندہ روز ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کا راج ہو گا ۔