Sunday, May 12, 2024

کراچی میں رات کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز رات کو ہی بند

کراچی میں رات کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز رات کو ہی بند
January 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں 50 گھنٹے بعد رات کو سی این جی اسٹیشنز چند گھنٹے کےلئے کھلے اور رات کو ہی بند ہو گئے،شہری سخت سردی میں قطاروں میں لگے رہے۔ ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں معمولی بہتری کے بعد 2 روز کے وقفے کے بعد رات کو سی این جی اسٹیشن پر گیس کی فراہمی کی گئی ،شہری سخت سردی میں گاڑیاں لے کر اسٹیشن پہنچ گئے۔ گاڑی مالکان کا کہناتھا کہ  رات کو جاگیں گے تو صبح روزگار پر کیسے جائیں گے  ، سی این جی کی فراہمی رات کے بجائے دن کے اوقات میں کی جائے ۔ رات 10 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشن کو صبح6 بجے دوبارہ تالے لگ گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ  سسٹم میں بتدریج بہتری آرہی ہے  ،  صورت حال بہتر ہوتے ہی  معمول کے مطابق  سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شروع کردی جائیگی ۔