Thursday, May 9, 2024

کراچی میں را کا نیٹ ورک بے نقاب، مفتی عبداللہ پر حملے کا سہولت کار حارث گرفتار

کراچی میں را کا نیٹ ورک بے نقاب، مفتی عبداللہ پر حملے کا سہولت کار حارث گرفتار
November 16, 2020
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، پولیس نے جمشید کوارٹر میں مفتی عبداللہ پر حملے کے سہولت کار حارث عرف فرحان کو بھی گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی زاہد بیرون ملک فرار ہوگیا۔ کراچی  پولیس کی بڑی کامیابی مل گئی، جمشید کوارٹر میں گذشتہ ماہ مسجد کے پیش امام مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کے سہولت کار حارث لنگڑا عُرف فرحان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بیرون ملک موجود اپنے ایک اور ساتھی زاہد عرف شوٹر کا نام بھی اُگلا ہے جو کہ براستہ دبئی بیرون ملک فرار ہوگیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق  ملزمان کو شہر میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے را کی جانب ٹاسک دیا گیا تھا اور انھیں  مختلف مذہبی شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کے لیے حوالہ ہنڈی سے رقم بھی دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق  پہلے سے گرفتار حملہ آور مدثر میمن اور فرحان  دونوں ہی مفتی عبداللہ کو نہیں جانتے تھےملزمان نے مفتی عبداللہ  کی ریکی کیلئے نمازیوں کا روپ دھارا تھا اور مسجد میں ان کا خطبا بھی سنا تھا۔ 31 اکتوبر کو جمشید کوارٹر میں مدثر میمن نامی ملزم نے مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔