Friday, April 19, 2024

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، تین دہشتگرد ہلاک

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، تین دہشتگرد ہلاک
June 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام  بنا دیا گیا ، خدا بخش گوٹھ میں پولیس مقابلے میں  تین دہشت گرد ہلاک  ہو گئے ۔ خودکش جیکٹ، دستی بم ، ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد  کر لیا گیا۔ روشنیوں کے شہر میں اَمن دشمنوں کے عزائم ناکام  بنا دیے گئے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  کامیاب کارروائی کی اور 3 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگاکر منصوبہ خاک میں ملادیا ۔ ناردرن بائی پاس پر خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ، اَمن دشمنوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، اور 2 بھاگ نکلے ۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، جن کے ٹھکانے سے ایک خودکش جیکٹ، اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ۔ علاقہ مکین کے مطابق جس جگہ مقابلہ ہوا وہاں کچھ لوگ پلاٹوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے تھے  ۔  مقابلے میں مارے گئے ایک دہشتگرد کی شناخت 20 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی  جبکہ 48 سال کا طلعت محمود کالعدم تنظیم کے کراچی سیٹ اپ کا امیر تھا ، ہلاک دہشتگرد سانحہ صفورا میں ملوث امن دشمنوں کا قریبی ساتھی بھی رہا  اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں مطلوب تھا ۔