Thursday, March 28, 2024

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،تین دہشتگرد گرفتار

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،تین دہشتگرد گرفتار
November 21, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نےدہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کرتین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان سےدستی بم،دھماکہ خیزمواد اورلیپ ٹاپ برآمد کرلیاگیا۔

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس  نے تین دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرکےمطابق  گرفتار ملزمان میں شیخ محمدمعین،ارباز عرف مسلم اور اریب عرف بلال شامل ہیں، ملزمان افغانستان سےتربیت حاصل کرکے آئے تھےان  سےدو دستی بم،تین لیپ ٹاپ اور دھماکہ خیز مواد برآمدہواہے۔

ایس پی  عرفان بہادر نےبتایا کہ ملزم شیخ محمد اور ارباز دہشتگردممتاز عرف  فرعون کےبھائی ہیں جوچند  برس پہلے  سینٹرل جیل کراچی سےفرار ہوکر افغانستان چلاگیاتھا ، ملزمان قتل،اقدام قتل اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب  گلشن جمال میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین نےگھرکاصفایہ کر دیا ۔ ملازمت کے تیسرے روز ہی 15 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئیں ، خواتین کےخلاف شارع فیصل تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

ڈیفنس فیز فائیو میں ڈاکوؤں نےبنگلےکاصفایہ کردیا ، ملزمان بنگلے سے بھاری مالیت کا سونا، ہیرے اور نقدی لوٹ کر فرارہوگئے۔