Saturday, May 11, 2024

کراچی میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا

کراچی میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا نے کراچی میں دہشتگرد حملے کے بارے میں خبر دار کر دیا ، نیکٹا نے چند دنوں میں اہم سرکاری دفتر پر حملے کا الرٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروہ نے سرکاری دفتر پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے، حملے کیلئے بھارتی ایجنسی را افغان باشندوں کو استعمال کرسکتی ہے، کراچی میں پولیس، رینجرز اور دیگر سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ کر دیے گئے ۔