Tuesday, May 14, 2024

کراچی میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کا خطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا

کراچی میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کا خطرہ، نیکٹا نے الرٹ جاری کردیا
February 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دہشتگردوں کے بڑے حملے کا خطرہ بڑھ گیا، نیکٹا نے حساس اداروں کی رپورٹ پرایک اور الرٹ جاری کردیا۔ دہشت گردی آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پرحملہ کا منصوبہ بنا رہا ہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد آئندہ دنوں میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ حملے کے لئے کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشتگرد گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

نیکٹا کے الرٹ لیٹر میں کہا گیا ہےکہ پولیس، رینجرز اور متعلقہ ادارے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

اس سے پہلے نیکٹا نے آٹھ جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔