Saturday, May 4, 2024

کراچی میں دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، سب انسپکٹر سمیت3 پولیس اہلکار شہید، دہشت گرد جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

کراچی میں دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، سب انسپکٹر سمیت3 پولیس اہلکار شہید، دہشت گرد جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے
May 27, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس ایک بارپھردہشت گردی کانشانہ بن گئی، عزیزآبادمیں پولیس موبائل پرفائرنگ سے سب انسپکٹرسمیت تین اہلکار جاں بحق ہو گئے، وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کا بھنگوریہ گوٹھ اس وقت پولیس اہلکاروں کی مقتل گاہ بن گیا جب موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے افسر سمیت تین اہلکاروں سے زندگی چھین لی۔ جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت سب انسپکٹرسکندر، حوالدارآصف اور سپاہی اشرف کے نام سے ہو گئی۔ دہشت گرد جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملا۔ بعدازاں آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور ڈی آئی جی ویسٹ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفصیلات معلوم کیں جبکہ وزیرداخلہ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کی جلدازجلد گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے۔