Friday, April 19, 2024

کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہ ہو سکی

کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہ ہو سکی
June 15, 2019
  کراچی (92 نیوز) کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہ ہو سکی۔ دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی تاحال بند ہے۔ کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوئی تھی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ دھابیجی سے کراچی کوپانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہونے میں ابھی مزید وقت لگ سکتا ہے۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ اب تک شہر کو 100 ملین گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ بجلی بحالی کے بعد واٹر بورڈ کو پانی کی فراہمی معمول پر لانے میں 75 سے 90 گھنٹے درکار ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق پانی کی قلت سے کراچی کا پورا شہر متاثر ہوگا ۔ ترجمان واٹربورڈ نے شہریوں کو پانی کفایت سے استعمال کرنے کی اپیل کی۔