Thursday, April 25, 2024

کراچی میں دوسرے روز بھی بجلی کا بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک حکام بجلی سپلائی کی بحالی کے دعوے کرتے رہ گئے

کراچی میں دوسرے روز بھی بجلی کا بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک حکام بجلی سپلائی کی بحالی کے دعوے کرتے رہ گئے
July 9, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں دوسرے روز بھی بجلی کے بریک ڈاؤن نے شہر کے تیس فیصد حصے کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔ کے الیکٹرک حکام بجلی کی سپلائی کی جلد بحالی کے دعوے ہی کرتے رہ گئے۔ روشنیوں کے شہر کراچی کے اندھیرے دور نہ ہو سکے۔ شہریوں کو مسلسل دوسری رات بھی اندھیرے میں کاٹنا پڑی۔ رات دو بجے نیشنل گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے سے شہر کے تیس فیصد علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔ عزیزآباد، گلستان جوہر، ملیر، گلشن اقبال، بہادر آباد، طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد، جمشید روڈ اور محمود آباد کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ بجلی نہ ہونے سے اعتکاف میں بیٹھے افراد کو بھی  پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹرپنگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹرانسفارمر ٹرپ ہونے سے حبکو پاور پلانٹ میں جھٹکا لگا۔ حفاظتی نظام کے باعث کسی اور جگہ بجلی بند نہیں ہوئی۔ ادھر جامشورو گرڈ اسٹیشن میں بھی دوسرے روز خرابی کے باعث بدین اور سکھر کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔