Thursday, March 28, 2024

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالوں کی دکانیں سیل

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالوں کی دکانیں سیل
July 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنےوالوں کے خلاف ایکشن ، انتظامیہ نے سرکاری نرخوں پر دودھ فروخت نہ کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔

ادھر گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر گجر کو حراست میں لے کر کچھ دیر بعد رہا کردیا جبکہ دکان بھی سیل کر دی گئی ۔

کراچی میں شیر فروشوں نے من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں  میں ایک بارمن مانااضافہ کردیا ، دودھ کا سرکاری نرخ 94روپے لیٹر ہے ، پہلے ہی  گوالے 110روپے لٹرفروخت کررہےتھے اور اب مزید دس روپے اضافے کےبعد 120روپے کر دیا۔

صدرڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر گجر نےچیلنج دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ ماہ مزید پندرہ روپے کااضافہ کریں گے ،شاکرگجر نے دھمکی دی کہ رکاوٹ ڈالی تو وہ  نیشنل ہائی وے اور سپرہائی  وے پر بھینسیں  کھڑی کردیں  گے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے ہدایت پرچند دکانداروں کے خلاف کاررائی کی گئی  ، شہر بھر میں صرف 76دکانوں پرچندہزار روپے کےجرمانےکئے گئے ۔

شاکرگجرسمیت چند ایک دکانداروں کو حراست میں بھی لیاتاہم کچھ دیربعد رہاکردیاگیا ، جبکہ شاکرگجرکاکہناہےکہ اس کو حراست میں نہیں لیاگیا اور وہ گھرپرہی موجود ہیں۔