Thursday, March 28, 2024

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیری فارمرز دو حصوں میں تقسیم

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیری فارمرز دو حصوں میں تقسیم
February 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیری فارمرز دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر باضد ہیں کہ وہ دودھ کی قیمت میں ہرصورت اضافہ کریں گے۔ کمشنر کراچی اور سندھ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چند مہینوں بعد دوبارہ اضافہ کریں گے۔

دوسری جانب ڈیری فارمر ایسوسی ایشن  کے جنرل سکریٹری شوکت مختار نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ ویڈیو بیان میں کہا کہ دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق اعلان سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے فی لیٹردودھ کی قیمت چورانوے روپے مقرر ہے، جبکہ گوالے پہلے ہی من مانے نرخ ایک سو بیس روپے لیٹر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔ کراچی والوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت  میں اضافہ کا اعلان کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔