Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں دودھ کی قیمت ایک سو چالیس روپے فی لٹر تک جا پہنچی

کراچی میں دودھ کی قیمت ایک سو چالیس روپے فی لٹر تک جا پہنچی
February 2, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دودھ بیس روپے مہنگا ہو گیا۔ قیمت ایک سو چالیس روپے فی لٹر تک جا پہنچی۔

ڈیری فارمرز نے گذشتہ شب اعلان کیا کہ گیارہ فروری سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کریں گے اور شہر میں دودھ ایک سو چالیس روپے فی لیٹر فروخت ہو گا۔

شہرقائد میں پہلے ہی دودھ  کمشنر کراچی کے مقرر کردہ نرخ پر نہیں بلکہ گوالوں کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔ فی لیٹر دودھ کی سرکاری قیمت چورانوے روپے ہے جبکہ شہر میں ایک سو بیس روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

بیس روپے مزید اضافہ کیا گیا تو دودھ ایک سو چالیس روپے لیٹر ہو جائے گا۔ شہریوں نے گوالوں کے اعلان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی والے سوال کرتے ہیں سندھ حکومٹ کی رٹ کہاں ہے۔ کمشنرکراچی کیوں بے بس ہیں۔

شہریوں نےمطالبہ کیا کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کےخلاف نمائشی نہیں بلکہ سخت ایکشن لیا جائے۔ سندھ حکومت اور کمشنر کراچی اپنی رٹ بحال کروائیں۔