Friday, April 19, 2024

کراچی میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ

کراچی میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ
November 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافے کا اعلان کر دیا۔ دودھ کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ اضافے کے بعد دودھ کی قیمت 140 روپے کلو ہو جائے گی۔ نئی قیمت کا اطلاق 8 نومبر سے ہو گا۔ سرکار نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر کر رکھی ہے۔